ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا:بس اور جیپ کی ٹکر۔ 1 ہلاک۔2زخمی

سولیا:بس اور جیپ کی ٹکر۔ 1 ہلاک۔2زخمی

Fri, 15 Sep 2017 21:08:39    S.O. News Service

سولیا15؍ستمبر (ایس او نیوز)تلور ماوین کٹے کے پاس پیش آنے والے کے ایس آر ٹی سی بس اور جیپ کے تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ تفصیل کے مطابق سبرامنیا ریاستی ہائی وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام ششی دھر (35سال) بتایا جاتا ہے۔ جبکہ جیپ ڈرائیور روہیت اشوا (32سال)کے سر، پسلیوں اور پاؤں میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔روہیت کے رشتے دار نتین(25سال) کے سر ، ہاتھ اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں۔جبکہ روہیت کے بیٹے موکشیت( 3سال)کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سڑکے کے ایک گھماؤ پر بے پروائی سے سروس ویان کو اوورٹیک کرنے کے چکر میں کے ایس آر ٹی سی بس نے جیپ کو زبردست ٹکر ماری تھی ، جس کی وجہ سے ششی دھر ہوا میں اچھل کر دو ر جاگرا اور اس کا ہاتھ کٹ کر بدن سے جدا ہوگیا۔بے انتہا خون بہہ جانے سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔حادثے کی وجہ سے ہائی وے پر ٹریفک ایک گھنٹے تک روک دی گئی تھی۔سبرامنیا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کے ایس آ رٹی سی بس ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرلیا۔ 


Share: